اردو
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ ام سلیم نے حضرت رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) خدا حق بات سے نہیں شرماتا اگر عورت مثل مرد
جماع کا خواب دیکھے تو کیا اس پر غسل واجب ہے؟ فرمایا کہ ہاں! بشرطیکہ منی نظر آئے، حضرت ام سلمہ رضی
اللہ عنہا نے شرما کر منہ ڈھانک لیا اور عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کیا عورت کو بھی احتلام ہوا
کرتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ ہاں ہوتا ہے، تعجب ہے تم پر (اے ام سلمہ رضی اللہ عنہا) اگر عورت کو
منی نہ ہوتی تو بچہ کس طرح اس کے مشابہ ہوتا (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے بالاتفاق کی ہے۔)
اور مسلم نے ام سلیم رضی اللہ عنہا سے اپنی روایت میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ مرد کی منی
گاڑھی اور سفید ہوتی ہے اور عورت کی منی پتلی اور زرد تو ان دونوں میں جس کی منی غالب ہو یا سبقت
کر جائے، بچہ اسی کے مشابہ ہوا کرتا ہے۔