اردو
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ
نے فرمایا: جن چیزوں کا میں تم پر اندیشہ کرتا ہوں اُن میں سب سے زیادہ خوفناک چیز شرکِ اصغر
ہے، انہوں (صحابہ) نے عرض کیا: یا رسول اللہ! شرکِ اصغر کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ریا ء۔
اور امام بیہقی نے شعب الایمان میں یہ زیادہ کیا ہے کہ: جس دن بندوں کو
ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا اللہ تعالیٰ اُن سے فرمائے گا: جاؤ تم اُن لوگوں کے پاس جن کے لئے تم دنیا میں
دکھلا کر کرتے تھے، پس تم دیکھو کہ آیا تمہیں اُن کے ہاں کوئی جزا یا نیکی ملتی ہے۔ (شعب الایمان)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 5334 (unverified) 95% confidence
Mishkat (candidate) 5334
Confidence and text similarity are not editorial verification.