Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Heart-Softening Narrations

Hadith 5151

بَابُ الْإِنْذَارِ وَالتَّحْذِيرِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Heart-Softening Narrations

بَابُ الْإِنْذَارِ وَالتَّحْذِيرِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5151Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6770Noor 6771
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے جب آیت ’’وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ‘‘ (26، سورۃ الشعراء، آیت نمبر:214)(اور آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو آگاہ کیجئے) نازل ہوئی تو نبی اکرم ﷺ صفا پر چڑھے اور قریش کے قبیلوں کو اے بنی فہر! اے بنی عدی! کہہ کر آواز دینے لگے حتیٰ کہ وہ سب جمع ہوگئے اور فرمایا: مجھے بتلاؤ تمہاری کیا رائے ہے اگر میں تمہیں خبر دوں کہ اس وادی میں گھوڑ سواروں کا ایک لشکر ہے جو تم پر حملہ آور ہونا چاہتا ہے، تو کیا تم میری تصدیق کرو گے، انہوں نے کہا: ہاں، ہم نے جب کبھی آپ کو آزمایا سچ پایا، آپ نے فرمایا: دیکھو میں تمہیں سخت ترین عذاب سے پہلے ڈرانے والا ہوں، تو ابولہب نے کہا: سارا دن تمہارے لئے ہلاکت ہو کیا اسی لئے تم نے ہمیں جمع کیا ہے؟ پس ”تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ“ (111- سورۃ اللھب، آیت نمبر: 1) (ترجمہ: ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ ہلاک ہو گیا) نازل ہوئی۔ (متفق علیہ)۔ اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے ندا دی: اے بنی عبدمناف! یقیناً میری اور تمہاری مثال اس شخص کے جیسی ہے جس نے دشمن کو دیکھا اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کے لئے تیز تیز چلا، پھر اسے خوف ہوا کہ دشمن اس سے پہلے پہنچ جائے گا، تو وہ چلا کر کہنے لگا ”یا صباحاہ“۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4770 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 208a (unverified) 91% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

قوله

(۱) قوله: فإني لا أملك لكم من الله شيئًا وهذا التوحيد على وفق التفريد، وهو اله وإن كان قد ينفع المؤمنين بالشفاعة حيث يشفع ويشفع، لكن أطلقه ترهيبا لهم على الاتكال عليه وترغيبا لهم على الاجتهاد، وفي أمر زاد المعاد. كذا في «المرقاة».