Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5209

بَابُ الْمَلَاحِم ختم ہوا

In this book

Current reading

Trials

بَابُ الْمَلَاحِم ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5209Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6827
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ میراث تقسیم نہ کی جائے گی اور مال غنیمت پر خوشی نہیں منائی جائیگی، پھر آپ نے فرمایا: دشمن اہل شام کے مقابل جمع کریں گے اور ان کے مقابل مسلمان بھی جمع ہوا کریں گے یعنی اہل روم کے مقابل اور مسلمان ایک جنگی دستہ (مر مٹنے) کیلئے تیار کرینگے کہ وہ نہیں لوٹیں گے مگر غالب ہو کر چنانچہ وہ جنگ کرینگے حتی کہ انکے درمیان رات حائل ہو جائیگی تو یہ اور وہ دونوں لوٹیں گے اور کوئی غالب نہ ہوگا اور یہ دستہ فنا ہو جائیگا مسلمان پھر ایک فوجی دستہ موت کے لئے تیار کرینگے کہ وہ نہ لوٹے مگر غالب ہو کر پس وہ جنگ کرینگے حتی کہ انکے درمیان رات حائل ہو جائیگی پس یہ بھی لوٹیں گے اور وہ بھی کوئی غالب نہ ہوگا اور یہ دستہ بھی فنا ہو جائیگا۔ پھر مسلمان ایک جنگی دستہ موت کے لئے تیار کریں گے کہ نہ لوٹے مگر غالب ہو کر پس وہ جنگ کریں گے یہاں تک کہ وہ شام کریں گے یہ اور وہ لوٹیں گے کوئی بھی غالب نہیں ہوگا اور جنگی دستہ فنا ہو جائیگا۔ اب جب چوتھا دن آئیگا تو ان کفار کیطرف بقیہ مسلمان اٹھ کھڑے ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان کفار پر شکست ڈال دیگا، پس ایسی عظیم جنگ کریں گے کہ اسکے جیسی دیکھی نہیں گئی، یہاں تک کہ کوئی پرندہ ان کے اطراف سے گزریگا تو ان کو پیچھے نہیں چھوڑ سکے گا یہاں تک کہ مر کر گر جائیگا، پس ایک باپ کی اولاد شمار کی جائے گی جو سو(100) تھے، پس وہ اس کو نہیں پائیں گے کہ ان میں سے سوائے ایک کے کوئی باقی رہا ہو، پس کونسے مال غنیمت پر خوشی منائیں گے یا کوئی میراث کو تقسیم کریں گے، پس وہ اسی حالت میں ہوں گے کہ اس سے بڑی جنگ سنیں گے اور ایک چیخ آئیگی کہ دجال ان کے بال بچوں میں پہنچ گیا ہے وہ جو کچھ ان کے ہاتھوں میں ہے اسکو پھینک دیں گے اور اس جانب متوجہ ہو جائیں گے اور دس شہسواروں کا دستہ روانہ کریں گے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں خوب جانتا ہوں ان کے نام اور ان کے باپ دادا کے نام اور ان کے گھوڑوں کے رنگ کو، وہ اس دن روئے زمین کے بہترین شہسوار میں سے ہوں گے۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2899a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.