Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 534

Chapter on Ghusl (Ablution after major impurity)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Chapter on Ghusl (Ablution after major impurity)

Zujajat al-Masabih 534Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 593
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مرد اپنی بیبیوں کے ساتھ مل کر وضو کیا کرتے تھے۔ (اس کی روایت امام احمد اور نسائی نے کی ہے اور امام محمد نے کہا ہے کہ کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ عورت اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ایک ہی برتن سے وضو اور غسل کرے خواہ ابتداءً عورت کی جانب سے ہو یا شوہر کی جانب سے ہو، اور یہی قول امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ علیہ کا ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 71 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث میں ”كَانَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ يَتَوَضَّؤُونَ جَمِيعًا“ (مرد اور عورتیں ایک ساتھ مل کر وضو کیا کرتے تھے) جو مذکور ہے اس زمانے کا عمل ہے جبکہ پردے کے احکام نازل نہیں ہوئے تھے اور جب پردے کے احکام نازل ہو چکے تو یہ عمل شوہر اور بی بی کے ساتھ مختص ہو گیا۔ (التعلیق الممجد، فتح الباری۔)