اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7097
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت
کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے ارشاد: ”وَيُسْقٰى مِنْ مَّاءٍ صَدِيْدٍ. يَتَجَرَّعُهٗ“ (14- سورۃ ابراہیم، آیت
نمبر:16/17)(پیپ پلایا جائے گا جسے وہ مشقت سے نگلے گا) کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا: اس کے منہ کے قریب لایا جائے گا تو وہ اسے ناپسند کرے گا اور جب اس کے قریب کر دیا جائے گا تو وہ
اس کے چہرہ کو بھون دے گا اور اس کے سر کی کھال گر جائے گی اور جب اسے پیئے گا تو اس کے آنتوں کو کاٹ
دے گا یہاں تک کہ وہ اسکے دبر (مقعد) سے نکلے گا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا
فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ“ (47- سورۃ محمد، آیت نمبر:15) (اُنہیں کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو وہ اُن کی
آنتیں کاٹ دے گا) اور فرماتا ہے: ”وَإِنْ يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ،
بِئْسَ الشَّرَابُ“ (18- سورۃ الکہف، آیت نمبر:29) اور اگر وہ پانی مانگیں تو اُنہیں پگھلی ہوئی
دھاتوں کے مانند پانی دیا جائے گا وہ چہرے بھون دے گا یہ نہایت بُرا پانی ہے۔ (ترمذی)۔