اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 728
حضرات علی، عبداللہ بن عمرو، ابوہریرہ، جابر، ابن عباس، حذیفہ، انس، ابوامامہ اور
ابوذر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، ان سب حضرات نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
میرے لئے تمام روئے زمین، نماز کی جگہ اور تمام روئے زمین پاک کرنے والی بنا دی گئی ہے۔ (اس
کی روایت ترمذی نے کی ہے اور بخاری کی روایت بھی اسی طرح ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 335 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 317 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث میں ارشاد مبارک ہے کہ میرے لئے تمام روئے زمین کو نماز کی جگہ بنا دیا گیا ہے، اس سے اس امت کی خصوصیت کی طرف اشارہ ہے کہ جس طرح سابقہ امتوں پر نماز بجز کلیسوں اور عبادت خانوں کے جائز نہیں تھی اس کے برخلاف اس امت کو یہ امتیاز عطا فرمایا گیا ہے کہ یہ جہاں نماز ادا کرنا چاہیں وہاں جائز ہوجائے گی، اس حدیث میں دوسرا ارشاد یہ ہے کہ تمام روئے زمین میرے لئے طہور یعنی پاک کرنے والی قرار دی گئی ہے، اس سے مقصود یہ ہے کہ جہاں پانی نہ ملے تو مٹی یا اس کی جنس سے تیمم کرلے جو وضو اور غسل ہر دو کے لئے کافی ہوجائے گا۔ (مرقات)12۔