اردو
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے قول باری تعالیٰ ﴿وَلَا جُنُبًا إِلَّا
عَابِرِي سَبِيلٍ﴾ کے متعلق ارشاد فرمایا کہ یہ آیت مسافر کے بارے میں نازل ہوئی ہے کہ جس کو
جنابت لاحق ہوگئی ہو (وہ پانی نہ ملنے کی صورت میں) تیمّم کرکے نماز ادا کرے۔
اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ نہانے کی حاجت ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ ہاں
مسافر ہو اور پانی نہ ملے تو پانی کے حاصل ہونے تک تیمّم کرکے نماز ادا کرلیا کرو۔
(اس کی روایت بیہقی، ابن ابی شیبہ، فریابی، ابن المنذر اور ابن ابی حاتم نے کی ہے۔)