ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ جب تم کو اندیشہ ہو
کہ جنازہ کی نماز تم سے چھوٹ جائے گی اور تم بے وضوء ہو تو تیمم کرلو اور نماز جنازہ پڑھ لو۔
(اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے اور اس حدیث کی راوی صرف مغیرہ رضی اللہ عنہ کے سوا
سب کے سب مسلم کے راوی ہیں اور زیلعی نے کہا ہے کہ مغیرہ بھی ثقہ اور قابل حجت ہیں۔)