اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 759
حماد رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے، وہ ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے
ہیں حماد رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ میں نے ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے روز جمعہ کے غسل اور پچھنا لگانے
کے بعد غسل اور عیدین کے غسل کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے جواب دیا کہ اگر غسل کر لو تو بہتر
ہے اور اگر غسل نہ کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں، میں نے ان سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
یہ نہیں فرمایا ہے کہ جو جمعہ کو جائے تو وہ غسل کرے، ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ کیوں نہیں
؟ (حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے) لیکن یہ غسل ان چیزوں میں سے نہیں ہے جو
واجب ہیں بلکہ یہ حکم اللہ تعالیٰ کے ارشاد ”وَأَشْهِدُوا اِذَا تَبَايَعْتُمْ“ یعنی جب تم خرید و فروخت کرتے
ہو تو گواہ رکھ لیا کرو) کی طرح ہے تو جس نے گواہ رکھا اس نے اچھا کیا اور جس نے گواہ رکھنا ترک کیا
تو اس پر گواہ رکھنا واجب نہیں اور یہ (یعنی غسل جمعہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ”فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلٰوةُ
فَانْتَشِرُوا فِى الْأَرْضِ“ یعنی جب نماز جمعہ ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ) کی طرح ہے تو جو نماز
جمعہ کے ختم پر باہر نکل جائے تو اس پر کوئی حرج نہیں اور جو بیٹھ جائے تو مضائقہ نہیں۔ (اس کی روایت
امام محمد نے مؤطا میں کی ہے۔)