Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 724

(یہ باب ہے مستحاضہ کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے مستحاضہ کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 724Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 814Noor 815
اُم المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے (جب کہ وہ مستحاضہ تھیں فرمایا کہ ہر نماز کے وقت وضو کر لیا کرو۔) اس کی روایت ہمارے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے کی ہے اور اسی طرح امام محمد نے اصل میں روایت کی ہے۔ اور ’بخاری‘ اور ”ترمذی‘ کی روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مستحاضہ کو فرمایا کہ پھر تم ہر نماز کے لئے وضو کر لیا کرو، یہاں تک کہ (دوسری نماز) کا وقت آ جائے (یعنی جب دوسری نماز کا وقت آ جائے تو پھر تازہ وضو کر لیا جائے اگرچہ کے پہلے وضوء کو توڑنے والی کوئی بات صادر نہ ہوئی ہو۔)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث میں ”ثُمَّ تَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلٰوةٍ“ جو مذکور ہے اس کے معنی محاورۂ عرب کے لحاظ سے (لِوَقْتِ كُلِّ صَلَاةٍ) یعنی ہر نماز کے وقت وضو کیا کرو چنانچہ کہا جاتا ہے کہ (أَتَيْتُكَ لِصَلَاةِ الظُّهْرِ أَيْ وَقْتَهَا) یعنی میں تمہارے پاس نماز ظہر کے وقت آؤں گا، اس محاورہ سے معلوم ہوا کہ لام بمعنی وقت کے ہے جس پر امام ابو حنیفہ اور امام محمد رحمہما اللہ کی روایت کردہ حدیث دلیل ہے، جس میں (بِوَقْتِ كُلِّ صَلَاةٍ) مذکور ہے علاوہ ازیں بعض حدیثوں میں (عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ) بھی وارد ہے جس سے وقت کی طرف ہی اشارہ ہوتا ہے، چنانچہ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی مذہب ہے۔ (فتح القدیر)12