اردو
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم نے ہم کو حدیث سنائی ہے کہ عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص دیوار پر کھڑا ہے اور دو سبز چادروں میں ہے اور اس شخص
نے اذان کے الفاظ کو دو دو بار ادا کیا اور اقامت کے الفاظ بھی دو دو مرتبہ کہا اور بیٹھ گیا، اس شخص کی
اذان اور اقامت کو بلال رضی اللہ عنہ سن کر کھڑے ہوئے اور انہوں نے بھی اذان کے الفاظ کو دو دو بار
ادا کیا اور اقامت کے الفاظ بھی دو دو مرتبہ کہا اور بیٹھ گیا۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ اور ابو شیخ نے کی ہے۔)
اور بیہقی نے اپنی سنن میں دکین رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے اور الامام
میں کہا ہے کہ اس حدیث کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور یہ حدیث محدثین کے مذہب کی بناء پر صحابہ
کے عادل ہونے کی وجہ سے متصل اسند ہے اور ان کے ناموں کا معلوم نہ ہونا مضر نہیں ہے۔)
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث میں اذان اور اقامت کے بعد بیٹھنے کا جو ذکر ہے اس سے اس بات کا اشارہ مقصود ہے کہ اذان اور اقامت ختم ہوگئی، نیز اذان اور اقامت کے بعد بیٹھنے سے یہ وضاحت بھی مقصود ہے کہ اذان اور اقامت کھڑے ہو کر کہنا مستحب ہے چنانچہ ”تنویر الابصار“ میں لکھا ہے کہ بیٹھے ہوئے اذان اور اقامت کہنا مکروہ ہے۔12