اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 979
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارادہ فرمایا تھا کہ (لوگوں کو نماز کیلئے سینگ بجا کر جمع کیا جائے) اور ناقوس خریدنے کا
بھی حکم دے دیا تھا عبداللہ بن زید کہتے ہیں کہ یہ سن کر میں غمگین تھا کہ مجھے ایک خواب دکھائی دیا جس
میں میں نے ایک شخص کو دیکھا جو دو سبز چادروں میں ہے اور ناقوس لیا ہوا ہے، میں نے اس شخص سے
کہا اے بندۂ خدا کیا ناقوس کو بیچو گے؟ اس شخص نے کہا کہ تم اس کو کیا کرو گے؟ میں نے جواب دیا کہ
میں اس سے لوگوں کو نماز کے لئے بلاؤں گا، اس شخص نے کہا کہ کیا میں تم کو اس سے بہتر چیز نہ
بتلاؤں؟ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے؟ اس شخص نے کہا کہ (نماز کیلئے) یہ
کہہ کر بلایا کرو:
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنا خواب بیان کیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں
نے ایک شخص کو خواب میں دو سبز کپڑے میں دیکھا اور پورا خواب سنایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا کہ تمہارے دوست نے ایک خواب دیکھا ہے (پھر ان سے یہ فرمایا کہ تم)
بلال رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد کو جاؤ اور ان کو اذان کے الفاظ سکھا دو، اور بلال رضی اللہ عنہ اذان
دیں، اس لئے کہ بلال تم سے زیادہ بلند آواز والے ہیں، عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں
بلال رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد کو گیا اور میں ان کو اذان کے الفاظ سکھاتا گیا اور بلال رضی اللہ عنہ اذان
دیتے گئے، عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کو اذان کی آواز
سنائی دی تو مسجد کو تشریف لائے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیشک میں نے بھی اسی
طرح کا خواب دیکھا ہے جس طرح انہوں نے دیکھا ہے۔
(اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے اور ابوداؤد نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 706 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 499 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.