Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں) · Chapter 1

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

3 narrations · In source reading order

Hadith 263

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 290
علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز کی کنجی طہارت اور وضوء ہے اور اس کی تحریم پہلی تکبیر اور اس کی تحلیل سلام ہے۔ (اس کی روایت ابوداؤد، ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔)۔

Qur’an-related source paragraphs

And the saying of Allah, the Almighty: "In it are men who love to purify themselves, and Allah loves those who purify themselves." (At-Tawbah: 108)

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 61 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 312 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 312

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: تکبیر تحریمہ کہنے سے نماز شروع ہوجاتی ہے اور ساری حلال چیزیں یعنی کھانا پینا اور وہ سارے افعال جو نماز کے منافی ہیں حرام ہوجاتے ہیں اور سلام پھیرنے سے یہ تمام چیزیں پھر حلال ہوجاتی ہیں۔12

Hadith 264

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 291
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت کی کنجی نماز ہے اور نماز کی کنجی طہارت اور وضوء ہے۔ (امام احمد نے اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 294 (unverified) 65% confidence

Mishkat (candidate) 294

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

The key to Paradise

(1) The statement "The key to Paradise" means the key to its levels, for it has already been mentioned that the key to it is the word of Tawhid (monotheism). Al-Mirqat

Note 1

قوله

(۱) قوله : مفتاح الجنة: أي مفتاح درجاتها، وإلا فقد تقدم أن مفتاحها كلمة التوحيد. «المرقاة».

Note 1

ف: اس حدیث میں جنت کی کنجی سے مراد جنت کے درجات کی کنجی ہے، اس سے قبل حدیث میں یہ گزر چکا ہے کہ درحقیقت کلمۂ توحید جنت کی کنجی ہے۔ (ماخوذ از مرقات12)۔

Hadith 265

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 292
شبیب بن ابی روح رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھی جس میں سورۂ روم کی تلاوت فرمائی تو آپ کو تشابہ ہو گیا، جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ہمارے ساتھ نماز پڑھتے ہیں اور اچھی طرح طہارت نہیں کرتے، یہی لوگ ہم کو قرآن کے پڑھنے میں تشابہ میں ڈال دیتے ہیں۔ (نسائی نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 947 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.