Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے) · Chapter 1

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

35 narrations · In source reading order

Hadith 2711

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3199
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمیوں کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں یعنی وہ ضرور قبول ہوتی ہیں: ایک روزہ دار کی دعاء جب کہ وہ افطار کرتا ہے۔ دوسرے عدل کرنے والے حاکم کی دعاء۔ تیسرے مظلوم کی دعاء کہ اللہ تعالیٰ اس کو ابر سے اوپر اٹھا لیتے ہیں اور آسمان کے دروازے اس کے لئے کھول دئے جاتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری عزت کی قسم (اے مظلوم) میں ضرور تیری مدد کروں گا۔ (اور تیرے حق کو ضائع نہ ہونے دوں گا) اگرچہ اس میں کچھ تاخیر ہو جائے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3598 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2712

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3200
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ تین دعائیں ایسی ہیں کہ جن کی قبولیت کے بارے میں کوئی شبہ نہیں ہے : ایک والد یا والدہ کی دعاء یا بد دعاء اولاد کے لئے۔ دوسرے مسافر کی دعاء خود اپنے لئے یا غیر کے لئے) تیسرے مظلوم کی دعاء (ظالم کے حق میں یا اس شخص کے لئے جو اس کی مدد کرے)۔ اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1536 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3862 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3448 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2713

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3201
امیر المؤمنین عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عمرہ کرنے کی اجازت طلب کی۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کی اجازت دے دی اور فرمایا کہ اے میرے بھائی مجھے اپنی دعاء میں شامل رکھنا بھول نہ جانا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (حضور کا) یہ ارشاد (ایسا اعزاز ہے) کہ ساری دنیا کی نعمتوں سے بڑھ کر مجھے پسند ہے (اس کے بدلہ میں اگر مجھے ساری دنیا کی نعمتیں بھی مل جائیں تو مجھے اتنی مسرت نہ ہوتی جو اس سرفرازی سے مجھے حاصل ہوئی)۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1498 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3562 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صالحین سے دعاء طلب کی جانی چاہئے۔ اور دوسرے یہ کہ دعاؤں میں اپنے اقارب اور احباب کو بھی شریک کرنا چاہئے۔ خصوصاً ایسے مقامات متبرکہ میں جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ مرقات 12

Hadith 2714

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor grouped label
38/3203۔ انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ ارشاد فرماتے ہیں کہ (جب تم سے کسی کو کوئی حاجت پیش آئے تو وہ) اپنی حاجت اللہ ہی سے طلب کرے (کیونکہ حقیقی حاجت روا اللہ تعالیٰ ہی ہے) یہاں تک کہ اگر اپنی جوتی کا تسمہ بھی ٹوٹ جائے تو اس کو بھی اللہ ہی سے مانگے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3604i (unverified) 86% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2251 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 2251

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2715

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3204
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم میں سے کسی کو یاد فرماتے تو اور اس کے لئے دعا کرنے کا ارادہ فرماتے تو دعاء میں پہلے اپنی ذات مبارک سے شروع فرماتے پھر اس کے لیے دعا فرماتے مثلاً ”اللهم اغفر لي اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔

[Narrated by Tirmidhi, who said: "This is a hasan gharib sahih hadith."]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3385 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.