Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1021

(یہ باب ستر عورت (ستر ڈھانکنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب ستر عورت (ستر ڈھانکنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1021Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1146
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ریشم کا قبا تحفۃً دیا گیا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس کو پہنے اور اس میں نماز ادا فرمائی اور نماز سے فارغ ہوتے ہی اس قبا کو جسم مبارک سے بہت جلد علیحدہ فرما دیا اور اس وقت چہرۂ مبارک پر ناگواری کے آثار ظاہر تھے، پھر فرمایا ریشم متقیوں کے لئے سزاوار نہیں ہے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 375 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2075a (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ریشمی قبا پہن کر ناگواری کا اظہار فرمانا اس زمانہ کا واقعہ ہے جب کہ مردوں کیلئے ریشم پہننے کی حرمت کا حکم ابھی نہیں آیا تھا لیکن جب حکم آ گیا تو مردوں کیلئے ریشم کا پہننا حرام ہو گیا خواہ متقی ہوں یا غیر متقی۔(مرقات،اشعۃ اللمعات)۔