اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 118
ابن دیلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں اُبی بن کعب
رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور میں نے ان سے کہا کہ تقدیر کے بارے میں میرے دل میں کچھ تردد ہے
آپ اس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث بیان فرمائیے شاید کہ میرے دل کا تردد
اللہ رفع فرما دیں، ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر اللہ عزوجل آسمان اور زمین والوں کو عذاب
میں مبتلا کر دے تو وہ ان پر ظالم نہیں ہوگا اور اگر ان پر رحم فرمائے تو اس کی رحمت ان کے عمل سے بہتر
ہوگی، اگر تم کوہ احد کی مقدار میں سونا راہ خدا میں خرچ کرو تو تم سے اللہ قبول نہیں فرمائے گا تاوقتیکہ تم
تقدیر پر ایمان نہ لاؤ اور یقین رکھو کہ جو چیز تم کو پہنچی ہے وہ ٹلنے والی نہ تھی اور جو چیز ٹل گئی وہ تم کو پہنچنے
والی نہ تھی، اگر تم اس کے سوا دوسرے اعتقاد پر مر جاؤ تو دوزخ میں داخل ہوگے۔ پھر میں عبداللہ بن
مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے بھی بالکل وہی بات فرمائی جو اُبی بن کعب رضی
اللہ عنہ نے فرمائی تھی، پھر حذیفہ ابن یمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا تو انہوں نے بھی یہی کہا، پھر
میں زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح
کی حدیث بیان کی۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4699 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 77 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 115 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 115
Confidence and text similarity are not editorial verification.