Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1147

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1147Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1302Noor 1303Noor 1304
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امام اس لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے لہٰذا جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم بھی اللہ اکبر کہو، اور جب امام قرأت کرے تو تم خاموش رہو۔ (اس کی روایت ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔) اور یہ حدیث صحیح ہے اور طحاوی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ابوہریرہ اور قتادہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ امام جب قرأت کرے تو تم خاموش رہو۔ اور مسلم کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ امام جب ”غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ“ کہے تو تم آمین کہو۔

Arabic quotation in the English source

غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ

غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فَقُولُوا: آمِيْنَ

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 604 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 846 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 921 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ اس حدیث میں مقتدی کے لئے سکوت اختیار کرنے اور امام کی قرأت کو خاموشی سے سننے کی طرف اشارہ ہے اور ایک قول یہ بھی ہے کہ اس حدیث میں اس بات کا ثبوت ہے کہ مقتدی سورہ فاتحہ نہ پڑھے اسی لئے کہا گیا ہے کہ امام جب سورہ فاتحہ پڑھتے ہوئے ” وَلَا الضَّالِّينَ“ پر پہنچے تو مقتدی آمین کہے اگر یہ بات نہ ہوتی تو اس کے بجائے یوں کہا جاتا کہ تم میں کا ہر ایک (مقتدی ہو یا امام) ”وَلَا الضَّالِّينَ“ تک پہنچے تو آمین کہے ایسا نہ کہہ کر جب یہ کہا گیا کہ امام ”غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ“ کہے تو تم آمین کہو اس سے ثابت ہوا کہ مقتدیوں کو سورہ فاتحہ پڑھنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ خاموشی سے امام کی قرأت سنتے رہیں۔