Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1154

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1154Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1313Noor 1314Noor 1315Noor 1316
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو تو امام کی قرأت اسی کی قرأت ہے۔ (اب مقتدی کو نہ سورہ فاتحہ کی قرأت کی ضرورت ہے نہ کسی اور سورت کی۔) (اس کی روایت ابن عدی نے کامل میں اور طبرانی نے الاوسط میں کی ہے۔) اور دارقطنی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اور طحاوی اور امام احمد نے بھی جابر رضی اللہ عنہ سے اس کی روایت کی ہے۔ اور احمد بن منیع نے اپنی مسند میں جابر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے اور امام ابن الہمام نے کہا ہے کہ امام احمد بن منیع کی اس حدیث کی سند مسلم کی شرط کے موافق ہے اس لئے یہ حدیث مسلم کی حدیثوں کی طرح صحیح ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 856 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 856

Confidence and text similarity are not editorial verification.