اردو
ابوحمزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے ابن عباس رضی
اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ جب میں نماز میں امام کے پیچھے رہوں تو کیا میں بھی (امام کے ساتھ)
قرأت کیا کروں؟ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نہیں۔ (جب تم نماز میں امام کے پیچھے ہو تو
قرأت مت کیا کرو۔) (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)
اور ابن ابی شیبہ کی ایک روایت میں ہے کہ ایک شخص نے بیان کیا کہ عمر بن
الخطاب رضی اللہ عنہ نے ہم سے (نماز میں) امام کے پیچھے قرأت نہ کرنے کا عہد لیا ہے۔