اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1334
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب کبھی ان سے دریافت کیا جاتا کہ
مقتدی امام کے پیچھے قرأت کیا کرے تو آپ جواب دیا کرتے کہ تم میں سے جو کوئی امام کے پیچھے نماز
پڑھا کرے تو امام کی قرأت اس کے لئے کافی ہے۔ (اس کو قرأت کرنے کی ضرورت نہیں ہے،) اور
خود ابن عمر کا بھی یہی عمل درآمد تھا کہ وہ امام کے پیچھے قرأت نہیں کیا کرتے تھے۔ (اس کی روایت امام
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Muwatta Malik 188 (unverified) 40% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 855 (unverified) 35% confidence
Mishkat (candidate) 855
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
محمد نے کی ہے۔ اس حدیث کی سند جید ہے اور اس کے متعلق کسی قسم کا اعتراض نہیں ہے، اور امام طحاوی نے بھی اس حدیث کی اسی طرح روایت کی ہے اور امام مالک نے بھی اس کی روایت کی ہے، اور امام مالک نے اس حدیث کی جو روایت کی ہے اس میں یہ اضافہ ہے ”وَإِذَا صَلّٰى وَحْدَهٗ فَلْيَقْرَءْ“، یعنی مقتدی کو امام کی قرأت کافی ہے ہاں اگر وہ مسبوق ہو تو باقی نماز میں قرأت کیا کرے۔ علامہ عینی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما قرأت خلف الامام نہیں کرتے تھے اور آپ کی شان یہ ہے کہ آپ لوگوں میں سب سے زیادہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کیا کرتے تھے اور اپنے زمانہ میں اسی وجہ سے اتباع سنت میں سب سے زیادہ مشہور تھے اس لئے آپ کا قرأت خلف الامام نہ کرنا عین سنت ہے۔