Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1204

Chapter on Recitation in Prayer

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Recitation in Prayer

Zujajat al-Masabih 1204Volume 1

English

Jabir bin Samurah reported: "The Prophet (ﷺ) used to recite in Fajr with Surah Qaf and similar surahs, and his prayer afterward was light."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٢٠٤ - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَة (رضي الله عنه) قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ بِـ قَ وَالْقُرْءَانِ الْمَجِيدِ وَنَحْوِهَا، وَكَانَتْ صَلَاتُهُ بَعْدُ تَخْفِيفًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1375
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی فرض نماز میں سورہ ”ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ“ یا اس کے برابر قرآن کا کوئی حصہ پڑھا کرتے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم باقی چار نمازوں کو نماز فجر کی طرح طویل قرأت سے نہیں پڑھتے تھے بلکہ نماز فجر کی قرأت کی بہ نسبت مختصر قرأت کیا کرتے تھے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 458a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ نماز ظہر کے فرض کی قرأت میں ہمارے فقہاء احناف کے دو قول ہیں، ایک قول یہ ہے کہ ظہر کی قرأت عصر کی قرأت کی طرح اوساط مفصل سے ہو، منیہ المصلی نے اسی قول کو اختیار کیا ہے اور اس قول کی تائید صدر کی اس حدیث سے ہوتی ہے، جس کے راوی جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ دوسرا قول یہ ہے کہ ظہر کے فرض کی قرأت فجر کے فرض کی طرح طوال مفصل سے ہو، فقہ کے اکثر متون اور درمختار اور ردالمحتار نے بھی اسی کو اختیار کیا ہے اور فتویٰ بھی اسی قول پر ہے، علامہ عینی اور امام ابن الہمام رحمہما اللہ بھی اسی کے قائل ہیں، اس قول کی تائید آگے آنے والی حدیث سے ہوتی ہے جس کو مسلم اور ترمذی نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔ (یہ ردالمحتار سے ماخوذ ہے۔)