اردو
قاسم بن مخیمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ علقمہ رضی اللہ عنہ
نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھ سے یہ حدیث بیان کی کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حضرت علقمہ
کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر نماز کے قعدہ
میں التحیات پڑھنا سکھلائے۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
اور ہمارے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس کی روایت کی ہے۔ وہ
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 969 (unverified) 85% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
فرماتے ہیں کہ حماد بن سلیمان رحمہ اللہ علیہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے تشہد سکھایا اور حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے تشہد سکھایا اور حضرت ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے تشہد سکھایا اور حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے تشہد سکھایا اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اس طرح تشہد سکھائے جس طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو قرآن کی سورتیں سکھایا کرتے تھے (یہ تشہد وہی ہے جو حدیث (دو حدیث پہلے ”حضرت ابن مسعودؓ کی منقولہ التحیات کے عنوان سے گزری ہے“) میں مذکور ہے۔ امام ابن الہمام نے اس کو بیان کیا ہے۔)