اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1585
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے (ایک طویل) حدیث میں مروی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (عصر کی نماز بجائے چار رکعت کے سہواً کم کر کے) تین رکعتیں
پڑھائیں (اور ایک صحابی کے یاد دلانے سے) باقی ماندہ ایک رکعت پڑھ کر سلام پھیرا پھر سہو کے دو
سجدے کئے اور اس کے بعد (نماز کے باہر آنے کے لئے دوسرا) سلام پھیرا۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 574a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: ان دونوں حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ سجدۂ سہو دو سلاموں کے درمیان ہوتا ہے، اور مذہب حنفی بھی یہی ہے۔