Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 13

کتاب ایمان کے بیان میں

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

کتاب ایمان کے بیان میں

Zujajat al-Masabih 13Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 15
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک اعرابی حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ مجھے ایسا عمل بتلائیے کہ جب میں اسے کروں تو جنت میں داخل ہو جاؤں، ارشاد ہوا کہ اللہ کی عبادت کر، اور کسی کو اس کا شریک نہ بنا، اور نماز فرض پابندی سے پڑھ لیا کر، اور زکات واجب دیا کر، اور رمضان کے روزے رکھ۔ اعرابی نے کہا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اس پر کچھ نہ بڑھاؤں گا اور نہ گھٹاؤں گا۔ جب وہ واپس ہو گیا تو حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کسی کو جنتی کے دیکھنے کی خوشی ہو تو وہ اس شخص کو دیکھ لے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1397 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 14a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.