Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 140

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 140Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 151
رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے اور اہل مدینہ (کھجور کے نر درخت کے پھول، مادہ درخت میں ڈالا کرتے تھے) آپ نے فرمایا: کیا کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کیا کرتے ہیں، فرمایا: اگر تم ایسا نہ کرو تو اچھا ہے، تو ان لوگوں نے (یہ طریقہ) چھوڑ دیا تو کھجور کم نکلے، راوی نے کہا کہ ان لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، آپ نے ارشاد فرمایا: میں ایک انسان ہوں، اگر میں تم کو تمہارے دین کی کوئی بات کہوں تو تم اس کو لے لو اور جب میں تم کو اپنی رائے سے کچھ کہوں تو میں ایک انسان ہوں (یعنی ہوسکتا ہے کہ اس میں چوک ہو جائے اس پر عمل کرنا ضروری نہیں ہے)۔ (امام مسلم نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2362 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 147 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 147

Confidence and text similarity are not editorial verification.