Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1424

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1424Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1632
اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو ایک دن فجر کی نماز پڑھائے، جب آپ سلام پھیرے تو دریافت فرمائے کہ کیا فلاں شخص حاضر ہے، صحابہ نے عرض کیا: حضور وہ موجود نہیں ہے، پھر آپ نے دوسرے شخص کا نام لے کر پوچھا کیا فلاں شخص حاضر ہے، صحابہ نے یہ عرض کیا: حضور وہ بھی موجود نہیں ہے آپ نے ارشاد فرمایا: یہ دو نمازیں یعنی عشاء اور فجر منافقوں پر تمام نمازوں سے زیادہ گراں گزرتی ہیں، اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ ان دو نمازوں کا کس قدر ثواب ہے تو تم ان دو نمازوں کے لئے اگر پیر بھی ہوں اور نہ چل سکتے ہوں تو گھٹنوں کے بل چل کر آیا کرتے اور نماز کی پہلی صف (فضیلت میں) فرشتوں کی صف کے مانند ہے، اگر تم کو صفِ اوّل کا ثواب معلوم ہو جائے تو تم پہلی صف میں شریک ہونے کے لئے جلدی کر کے ایک دوسرے پر سبقت کرتے۔ ایک آدمی کے ساتھ جماعت کر کے نماز پڑھنے والے کو تنہا نماز پڑھنے والے سے زیادہ ثواب ملتا ہے اور وہ اسی طرح دو آدمیوں کے ساتھ جماعت کر کے نماز پڑھنے والے کو ایک آدمی کے ساتھ نماز پڑھنے والے سے زیادہ ثواب ملتا ہے اسی طرح جماعت میں جس قدر نمازی زیادہ ہوتے جائیں گے نمازی کو اسی قدر زیادہ ثواب ملتا جائے گا، اس لئے جماعت میں جس قدر نمازی زیادہ ہوں اسی قدر اللہ تعالیٰ کی پسندیدگی زیادہ ہوتی جاتی ہے۔ اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 554 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 843 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جماعت میں نہ آنے والوں کو منافق فرمایا، اس سے جماعت کا وجوب ثابت ہوا اور نماز کے لئے مسجد میں آنے کا وجوب بھی اس سے ظاہر ہو رہا ہے کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی غیر حاضری مسجد پر ہی یہ سخت وعید فرمائی۔ اگر گھر کی جماعت کافی ہوتی تو مسجد میں نہ آنے پر یہ وعید نہ ہوتی۔ (اعلاء السنن)