اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1843
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص سوتا ہے (تو جیسے جادوگر جادو سے گرہیں
لگاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ شخص جس پر جادو کیا گیا ہو اپنی مراد سے رک جاتا ہے اسی طرح)
شیطان سونے والے کی گدی پر تین گرہیں لگا دیتا ہے (تاکہ وہ تہجد اور ذکر سے رک جائے) اور ہر گرہ
لگانے کے وقت اس کے دل میں ڈالتا ہے کہ ابھی بہت رات باقی ہے سوتے رہو (جیسے وہ شخص جس
پر جادو کیا گیا ہے اپنے سے جادو کے اثر کو زائل کر دیتا ہے تو ان جادو کی گرہوں کا اثر باقی نہیں رہتا اور
جو اس کا مقصد ہو وہ پورا کر لیتا ہے ایسا ہی سونے والا جب شیطان کے اس منتر کو کہ ”ابھی رات بڑی
ہے سو جاؤ“ کا کچھ خیال نہ کر کے ایک دم اٹھ بیٹھتا ہے اور اس وقت کی مسنون دعاؤں کو پڑھنے لگتا
ہے تو شیطان کی باندھی ہوئی غفلت کی (پہلی) گرہ کھل جاتی ہے، (پھر شیطان کہتے ہی رہتا ہے کہ
”ابھی رات بڑی ہے ذرا سو جاؤ“ وہ اس کی نہ سن کر) وضو کر لیتا ہے تو شیطان کی دوسری گرہ کھل
جاتی ہے (اور یہ نجاست سے پاک ہو جاتا ہے) (اب شیطان دیکھتا ہے کہ یہ تہجد کو اٹھنے والا میرے
ہاتھ سے چلا گیا تو سستی اور کسالت اس پر ڈالتا ہے تاکہ کسی طرح وہ نماز سے رک جائے اور اگر یہ
اس کی نیند میں) نماز کے لئے کھڑے ہو جاتا ہے تو شیطان کی ڈالی ہوئی تیسری گرہ بھی (جو سستی اور
کسالت کی تھی) کھل جاتی ہے (اب کیا ہے تہجد کا پڑھنے والا) جب صبح کرتا ہے تو تازہ دم اور خوش
خرم اٹھتا ہے (اس لئے کہ وہ شیطان کی گرہوں سے نکل آیا اور غفلت اور سستی اس سے دور ہو گئی اور
سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو گئے، پھر اس کی فرحت اور خوشی کا کیا پوچھنا
،اسی وجہ سے تہجد پڑھنے والے کے چہرے پر ایک خاص نورانیت ہوتی ہے) اور اگر بیدار نہ ہوا اور
شیطان کا کہنا ”کہ ابھی رات بڑی ہے سوتے رہو“ کو اگر سن لیا، نہ وضوء کیا اور نہ تہجد پڑھی تو یہ صبح
کو جب اٹھتا ہے تو وہ پژمردہ اور سست اٹھتا ہے (نہ تو تہجد پڑھنے والے کی طرح اس کو فرحت
ہوتی ہے اور تہجد گزار کے چہرہ کی طرح اس کے چہرہ پر نورانیت رہتی ہے) (اس حدیث کی روایت
بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Qur’an-related source paragraphs
And the saying of Allah, the Almighty: "Indeed, the hours of the night are more effective for concurrence [of heart and tongue] and more suitable for words." (Al-Muzzammil, 73:6)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1142 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 776 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.