English
Umm Salamah (may Allah be pleased with her) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) woke up one night in a state of alarm, saying: 'SubhanAllah! What has been sent down tonight of treasures and trials? Who will wake the women of the chambers (his wives) so they may pray? How many a woman is clothed in this world but will be naked in the Hereafter!'"
العربية
Typed, pending editorial approval
١٦٠٣ - وَعَنْ أُمَّ سَلَمَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ : اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللهِ ﷺ لَيْلَةً فَزِعًا يَقُوْلُ: «سُبْحَانَ اللهِ، مَاذَا أُنْزِلَ اللَّيْلَةَ مِنَ الْخَزَائِنِ وَمَاذَا أُنْزِلَ مِنَ الْفِتَنِ مَنْ يُوْقِظُ صَوَاحِبَ الْحُجُرَاتِ - يُرِيدُ أَزْوَاجَهُ - لِكَيْ يُصَلِّيْنَ؟ رُبَّ كَاسِيَةٍ فِي الدُّنْيَا عَارِيَةً فِي الْآخِرَةِ». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1845
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ ایک رات
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھی کہ آپ نیند سے گھبرائے ہوئے اٹھے ہیں (میں پوچھنا
چاہتی تھی کہ) خود آپ تعجب سے فرمانے لگے ”سُبْحَانَ اللّٰه“! آج کی رات کیا دیکھتا ہوں کہ
(میری امت کی محتاجی دور ہوگی) اور ان کو بے شمار خزانے دئے جا رہے ہیں (اور یہ بھی میری امت
پر بہت بڑا فتنہ ہے) اور کیا دیکھتا ہوں کہ طرح طرح کے فتنے بھی میری امت پر نازل ہو رہے ہیں
(جس سے فساد اور خوں ریزی میری امت میں ظاہر ہوگی) کوئی ہے کہ میرے حجرے والیوں
(ازواج مطہرات) کو جگا دے (کہ اب سونے کا وقت نہیں ہے، اٹھو! جاگو! خدا سے گڑگڑا کر
دعائیں کرو، اور تہجد پڑھو (تاکہ اللہ تعالیٰ تہجد کی برکت سے مال و دولت اور فساد و خون ریزی کے فتنہ
سے ہم کو بچائے) (مال و دولت کے فتنوں میں سے ایک فتنہ یہ ہے کہ عورتیں نہایت باریک اور قیمتی
لباس پہنیں گی جس سے ان کا جسم ظاہر ہوگا اور نخوت اور غرور پیدا ہوگا جس کے سبب سے یہ قیامت
کے دن برہنہ اٹھیں گی، دنیا میں جتنا غرور کی تھیں آخرت میں اتنا ذلیل ہوں گی) جیسے دنیا میں باریک
لباس پہن کر برہنہ تھیں، ویسے ہی آخرت میں برہنہ رہیں گی۔ (اس کی روایت بخاری نے کی
ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 7069 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1126 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 115 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.