English
Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrated: A man came to the Prophet (ﷺ) and said: "So-and-so prays at night, but when morning comes, he steals." The Prophet (ﷺ) said: "What you say will deter him."
العربية
Typed, pending editorial approval
١٦١٧ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: إِنَّ فُلَانًا يُصَلِّي بِاللَّيْلِ، فَإِذَا أَصْبَحَ سَرَقَ فَقَالَ: «إِنَّهُ سَتَنْهَاهُ مَا تَقُوْلُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيْمَانِ».
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1861
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں (ایک دن عجیب واقعہ
ہوا ہم سب بیٹھے ہوئے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تشریف فرما ہیں) ایک صاحب آئے
اور کہنے لگے حضور! (ایک شخص کی حالت پر بہت افسوس ہوتا ہے) وہ پابندی سے تہجد پڑھتا ہے اور صبح
ہوتے ہوتے چوری بھی کرتا ہے (یہ سن کر) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: (یوں تو ہر نماز
آہستہ آہستہ ہر گناہ چھڑا دیتی ہے مگر تہجد میں ایک خاص اثر ہے، تہجد سے دل میں ایک نورانیت پیدا
ہونا شروع ہوتی ہے جیسے جیسے یہ نورانیت بڑھتی جاتی ہے ویسے ویسے تہجد پڑھنے والے کے دل میں
گناہوں سے نفرت پیدا ہوتی ہے ایسا ہی) اس شخص کو (تم دیکھو گے کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ) تہجد
(کی نورانیت) اس سے چوری چھڑا کر رہے گی۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے اور بیہقی نے
بھی اس کی روایت شعب الایمان میں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1237 (unverified) 75% confidence
Mishkat (candidate) 1237
Confidence and text similarity are not editorial verification.