Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1621

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1621Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1865
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ (عشاء کی نماز کے بعد اوراد و وظائف سے فارغ ہوکر جن کو آپ عشاء کی نماز کے بعد پڑھا کرتے تھے) آدھی رات تک آرام فرماتے تھے، پھر آخری نصف رات میں آپ کی تہجد کے مختلف اوقات تھے (کبھی کسی وقت اور کبھی کسی وقت) تہجد پڑھنے کے بعد اگر جماع کی حاجت ہوتی تو جماع سے فارغ ہو جاتے، پھر رات کے (چھٹے حصے میں) آرام فرماتے (تاکہ صبح کی فرض اور اس کے بعد کے وظائف میں تھکان نہ ہو، اور نشاط حاصل رہے) پھر صبح کی اذان ہوتے ہی آپ فوراً بیدار ہو جاتے اور اگر جنابت کی حالت میں ہوتے تو غسل سے فارغ ہو جاتے اور اگر جنابت کی حالت نہ ہوتی تو وضو فرماتے اور صبح کی دو سنتیں ادا کر کے فجر کی لئے باہر تشریف لے جاتے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1146 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 740a (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.