اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1888
ابو خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوالعالیہ رضی اللہ
عنہ سے نماز وتر کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے تعلیم دی ہے کہ نماز وتر مغرب کے فرض کی طرح (تین رکعت والی)
ہے (اور واجب ہے) نماز وتر رات کی وتر ہے اور مغرب (کے فرض) دن کی وتر ہے۔
(اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)