Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1662

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

Zujajat al-Masabih 1662Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1912
نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی عادت تھی کہ وہ اپنی سواری پر نفل نماز پڑھا کرتے تھے (اس لئے کہ نفل نماز سواری پر جائز - جیسا کہ ردالمحتار میں مذکور ہے۔12- ہے) پھر جب وتر پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو سواری سے اتر کر زمین پر وتر ادا فرماتے تھے (اس لئے کہ فرض اور وتر بغیر ضرورت کے سواری پر جائز (اس کی تحقیق اعلاء السنن میں ملاحظہ ہو۔12) نہیں) اور حضرت ابن عمر یقین سے فرمایا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح نفل نماز سواری پر اور وتر زمین پر پڑھا کرتے تھے۔

[Narrated by Tahawi with a Sahih chain]

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(حضرت ابن عمر کے اس طرح فرمانے سے حدیث مرفوع ہوگئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فعل سے بھی وتر کا وجوب ثابت ہوگیا)۔ (اس حدیث کی روایت امام طحاوی نے صحیح سند کے ساتھ کی ہے۔)