English
Aisha (may Allah be pleased with her), who reported that the Prophet (ﷺ) said: "Do you know what happens on this night?"—referring to the night of the 15th of Sha'ban. She replied: "What happens, O Messenger of Allah?" He said: "On this night, every person to be born in the coming year is recorded, and every person to die in the coming year is recorded. On this night, their deeds are raised, and their provisions are sent down." She said: "O Messenger of Allah, does anyone enter Paradise except by the mercy of Allah?" He replied: "No one enters Paradise except by the mercy of Allah," repeating it three times. I asked: "Not even you, O Messenger of Allah?" He placed his hand on his head and said: "Not even me, unless Allah covers me with His mercy," repeating it three times.
العربية
Typed, pending editorial approval
١٧١٤ - وَعَنْهَا (رضي الله عنه) عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «هَلْ تَدْرِيْنَ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ؟» - يَعْنِي لَيْلَةَ النَّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ - قَالَتْ: مَا فِيْهَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: «فِيْهَا أَنْ يُكْتَبَ كُلُّ مَوْلُودِ بَنِي آدَمَ فِي هَذِهِ السَّنَةِ، وَفِيهَا أَنْ يُكْتَبَ كُلُّ هَالِكِ مِنْ بَنِي آدَمَ فِي هَذِهِ السَّنَةِ، وَفِيْهَا تُرْفَعُ أَعْمَالُهُمْ، وَفِيْهَا تُنْزَلُ أَرْزَاقُهُمْ» . فَقَالَتْ: يَا رَسُوْلَ اللهِ، مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا بِرَحْمَةِ اللهِ تَعَالَى، فَقَالَ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا بِرَحْمَةِ اللهِ تَعَالَى ثَلَاثًا، قُلْتُ: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى هَامَّتِهِ، فَقَالَ: «وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللهُ مِنْهُ بِرَحْمَتِهِ يَقُوْلُهَا ثَلَاثَ مِرَّاتٍ رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ».
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1973
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں: رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عائشہ! تم کچھ جانتی ہو کہ آج پندرھویں شعبان کی رات (جو
شب براءت ہے) کیا ہو رہا ہے؟ ام المومنین عرض کیں: اللہ اور اس کے رسول خوب جانتے ہیں
فرمائیے یا رسول اللہﷺ آج کی رات کیا ہو رہا ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (قیامت
تک جو جو ہونا ہے وہ تو سب لوح محفوظ میں لکھا گیا ہے لیکن اس سال جو ہونا ہے وہ آج کی رات لوح
محفوظ سے نقل کیا جا رہا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ) اس سال بنی آدم جو پیدا ہونے والے ہیں وہ
سب لکھے جا رہے ہیں اور اس سال جو بنی آدم مرنے والے ہیں ان کے بھی نام لکھے جا رہے ہیں
(روزانہ کے نیک اعمالوں کو جیسے آسمان پر اٹھا لیا جاتا ہے ایسے ہی وہ اعمال صالحہ جو ابھی نہیں ہوئے
ہیں اور اس سال ہونے والے ہیں) ان کو بھی آج کی رات لکھ لیا جاتا ہے اور لوح محفوظ سے مقابلہ
کے لئے آسمانوں پر اٹھا لیا جاتا ہے) اور اس رات بنی آدم کے سال بھر کا رزق اتارا جاتا ہے (کہ کس
کو کیا ملے گا اور کس قدر ملے گا)(ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب سنیں کہ سال بھر ہونے
والے اعمال صالحہ جو ابھی واقع نہیں ہوئے ہیں لکھ کر آسمانوں پر اٹھا لئے جاتے ہیں تو) ام المؤمنین
(کو شبہ ہوا اس لئے) دریافت فرمائیں کہ یا رسول اللہ (اعمال صالحہ جو دخول جنت کے موجب ہیں
اپنے وقوع سے پہلے ہی لکھ لئے جاتے ہیں اور آسمانوں پر اٹھا لئے جاتے ہیں تو معلوم ہوا کہ جنت
اعمال صالحہ کے بدلہ میں نہیں بلکہ جس کو اللہ کی رحمت شامل ہو جائے وہی جنت میں جائے گا؟ یہ سن کر
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یا عائشہ! (اعمال صالحہ جنت میں جانے کے لئے ظاہری سبب ہیں
مگر حقیقی سبب اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے کہ جس کو جنت میں داخل کرنا چاہتے ہیں اس کو اعمال صالحہ کی
توفیق عطا فرماتے ہیں اس لئے) رحمت الٰہی ہی جنت میں جانے کا سبب حقیقی ہے، تین بار اس طرح
ارشاد ہوا۔ یہ سن کر میں عرض کی: یا رسول اللہ! (آپ علم و عمل میں کمال رکھتے ہیں کہ کوئی آپ کا ثانی
نہیں) کیا آپ بھی بجز رحمت الٰہی کے جنت میں نہیں جائیں گے؟ تو حضور اپنے سر مبارک پر ہاتھ رکھ
کر (اپنی احتیاج کو ظاہر کر کے) فرمائے کہ میں بھی نہیں جاؤں گا مگر یہ کہ رحمت الٰہی مجھے گھیر لے تو
میں بھی جنت میں جاؤں گا، اس کو بھی آپ تین مرتبہ فرمائے (چونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھ کو عالمین کے لئے
رحمت بنا کر بھیجا ہے اور ہمیشہ مجھ کو رحمت الٰہی گھیرے رہتی ہے، اسی لئے میں اعمال صالحہ میں بیحد
کوشش کرتا ہوں کہ اعمال ظاہری جو رحمت الٰہی کے سبب ہیں جنت میں لے جانے کے باعث
بنیں)۔ (اس حدیث کی روایت بیہقی نے دعوات کبیر میں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1305 (unverified) 80% confidence
Mishkat (candidate) 1305
Confidence and text similarity are not editorial verification.