Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1716

(اس باب میں نماز تراویح کا اور تراویح کی 20 رکعتوں کا ثبوت مذکور ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں نماز تراویح کا اور تراویح کی 20 رکعتوں کا ثبوت مذکور ہے)

Zujajat al-Masabih 1716Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1977
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب شعبان کی پندرھویں رات آئے (جس کو شب براءت کہتے ہیں) تو اس رات نماز پڑھو اور اسے عبادت میں گزارو اور اس رات کے بعد جو دن آ رہا ہے یعنی پندرھویں شعبان کو روزہ رکھو (رات کے جاگنے اور دن کے روزہ رکھنے سے اپنے کو ان رحمتوں کے قابل بناؤ جو اس رات نازل ہوتی ہیں، تم کو معلوم ہے کہ اس رات کیا ہوتا ہے؟) اس رات اللہ تعالیٰ مغرب ہی سے آسمانی دنیا پر نزول فرماتے ہیں (کیا کہوں کہ کس کس طرح سے اپنی رحمت کو ظاہر فرماتے ہیں نہایت مہربانی سے) فرماتے رہتے ہیں: اے گنہگار! کہاں ہے؟ آ اپنی مغفرت مانگ! اس رات جو مغفرت مانگے، میں اس کی مغفرت کرتا ہوں! کہاں ہے رزق مانگنے والا؟ آئے مجھ سے رزق مانگے میں اس کو رزق دیتا ہوں! کہاں ہے ایسا شخص جو طرح طرح کی بلاؤں میں گرفتار ہے! آ میں تیری بلاؤں اور مصیبتوں کو دور کرتا ہوں! کہاں ہے ایسا شخص جو مجھ سے یہ مانگے اور میں اس کو یہ دوں! کہاں ہے ایسا شخص جو مجھ سے یہ مصیبت دفع کرنا چاہے اور میں اس کو دفع کر دوں۔ ایسے ہی طرح طرح کی حاجتیں مانگنے والا مجھ سے اپنی حاجتیں مانگے، میں اس کی تمام حاجتیں پوری کرتا ہوں! (مگر اے مانگنے والے! اپنے ایسے دل سے مانگ جو میرے دینے پر یقین رکھتا ہو، اگر تجھ کو میرے دینے یا نہ دینے پر شک ہو تو پھر تُو محروم رہے گا) اس طرح کی ندائیں صبح صادق طلوع ہونے تک ہوتی رہتی ہیں۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1388 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1308 (unverified) 96% confidence

Mishkat (candidate) 1308

Confidence and text similarity are not editorial verification.