Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1849

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ خوف کے وقت نماز کس طرح پڑھنا چاہئے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ خوف کے وقت نماز کس طرح پڑھنا چاہئے)

Zujajat al-Masabih 1849Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2147
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ جب امام (خوف کی حالت میں مثلاً میدان جنگ میں ہو) اپنے ساتھی فوج کو نماز پڑھانے کا ارادہ کرے (تو فوج کے دو حصے کرے) ایک حصہ کو امام اپنے ساتھ نماز میں کھڑا کرے، اور دوسرے حصہ کو دشمن کے مقابلہ میں (اس کو روکنے کے لئے) کھڑا کرے اور امام اس حصہ کو جو اس کے ساتھ نماز میں شریک ہے، ایک رکعت پڑھائے، پھر یہ حصہ جو امام کے ساتھ ایک رکعت نماز پڑھا ہے بغیر بات کئے (دشمن کے مقابلہ پر) جا کھڑا رہے اور دوسرا حصہ جو امام کے ساتھ نماز نہیں پڑھا ہے۔ وہ آ کر امام کی دوسری رکعت میں اس کی اقتداء کرے (اور امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھ لے امام تو سلام پھیر دے گا اور یہ دوسرا حصہ جو امام کے ساتھ دوسری رکعت پڑھا ہے) کسی سے کلام کئے بغیر دشمن کے مقابلہ پر چلا جائے اور پہلا حصہ دشمن کے مقابلہ سے واپس آ کر (اسی جگہ جہاں پہلی رکعت پڑھا ہے کھڑا ہو جائے اور ہر شخص لاحق کی طرح بغیر قرأت کے تنہا) علیحدہ علیحدہ (دوسری رکعت پڑھ کر دشمن کے مقابلہ پر چلا جائے، اور دوسرا حصہ دشمن کے مقابلہ سے واپس آ کر اسی جگہ کھڑا رہے جہاں پہلی رکعت پڑھا تھا، اور ہر شخص مسبوق کی طرح قرأت کے ساتھ تنہا) علیحدہ علیحدہ اپنی بقیہ دوسری رکعت کو پڑھ لے (حنفی مذہب میں یہ مشہور روایت ہے)۔ (اس کی روایت امام محمد رحمہ اللہ نے ہمارے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے کتاب الآثار میں کی ہے)
Commentary and footnotes (2)

Note 1

The first group returns, etc.

(1) The statement: "The first group returns, etc." This addition is recommended (mustahabb) according to the Hanafis. The original method is what is narrated in the hadiths of Ibn Umar and Ibn Mas’ud. This is mentioned in Jami’ al-Athar.

Note 1

قوله

(۱) قوله: تأتي الطائفة الأولى إلخ وهذه الزيادة مندوبة عند الحنفية، وأصل الكيفية هو المروي في حديث ابن عمر و ابن مسعود. قاله في جامع الآثار».