Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1904

(یہ باب قربانی کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب قربانی کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1904Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2216
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں (ذی الحجہ کے عشرہ اولیٰ کی بڑی فضیلت ہے) جس قدر ان دنوں میں نیک عمل کرنے کا ثواب ہے، اتنا ثواب کسی اور دنوں کے نیک عمل کرنے میں نہیں ہے صحابہ عرض کئے: حضور! کیا اور دنوں میں جہاد کرنے کے ثواب سے ان دنوں میں نیک عمل کرنے کا ثواب زیادہ ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: ہاں ان دنوں میں نیک عمل کرنے کا ثواب اور دنوں کے جہاد کے ثواب سے بھی زیادہ ہے، مگر ایک ایسا شخص جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لئے جان و مال لے کر نکلا (اور ایسا دل توڑ کر جہاد کیا) کہ اس کی جان بچی نہ مال (جان اور مال سب اللہ کی راہ میں قربان کر دیا) ایسے شخص کے عمل کا ثواب ذی الحجہ کے عشرہ اولیٰ میں نیک عمل کرنے کے ثواب سے اللہ کے پاس زیادہ محبوب ہے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 969 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1460 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 1460

Confidence and text similarity are not editorial verification.