اردو
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم سورج گہن کی نماز آپ لوگوں کی نماز کی طرح ہر رکعت کو ایک رکوع اور دو سجدوں کے
ساتھ پڑھائے ہیں۔ اس کی روایت امام احمد اور نسائی نے کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔
اور نسائی کی ایک اور روایت بھی اس طرح ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کسوف شمس کے وقت جو نماز کسوف ادا فرمائے ہیں اس کی ہر رکعت میں ایک رکوع اور دو سجدے
تھے جیسے ہماری اور نمازوں کی ہر رکعت میں ایک رکوع اور دو سجدے ہوتے ہیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1486 (unverified) 50% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1487 (unverified) 40% confidence
- Candidate: Musnad Ahmad 18351 (unverified) 20% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.