English
Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: "Whenever a wind blew, the Prophet (ﷺ) would fall to his knees and say: 'O Allah, make it a mercy and do not make it a punishment. O Allah, make it gentle winds and do not make it a destructive wind.' Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) said: 'In the Book of Allah, it is mentioned: "Indeed, We sent upon them a screaming wind" (Qur'an 54:19), "When We sent upon them the barren wind" (Qur'an 51:41), "And We send the fertilizing winds" (Qur'an 15:22), and "And of His signs is that He sends the winds as bringers of good tidings" (Qur'an 30:46).'"
العربية
Typed, pending editorial approval
١٩٦٦ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنه) قَالَ: مَا هَبَّتْ رِيحٌ قَطُّ إِلَّا جَنَا النَّبِيُّ ﷺ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَقَالَ: «اللهُمَّ اجْعَلْهَا رَحْمَةً، وَلَا تَجْعَلْهَا عَذَابًا ، اللهُمَّ اجْعَلْهَا رِيَاحًا وَلَا تَجْعَلْهَا رِيحًا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فِي كِتَابِ اللهِ تَعَالَى: ﴿إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا} {إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ} (الذريات: ٤١) {وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِعَ} (الحجر: (۲۲) {وَ أَن يُرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتِ} (الروم: ٤٦). رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ».
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2294
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ کبھی آندھی چلتی تو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (پر بے حد خوف کی حالت طاری ہو جاتی تھی، اور خوف کی حالت امت کی تعلیم
کے لئے بھی ہوتی تھی کہ تم بھی تیز ہوا چلتے وقت ایسی ہی خوف زدہ حالت بناؤ جیسے کہ میں واقعی خوف زدہ
ہو جایا کرتا ہوں۔ آندھی اور تیز ہوا چلتے وقت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حالت دیکھنے کے قابل
ہوتی تھی، عجز و انکساری ظاہر کرنے کے لئے) دو زانو ہو کر بیٹھ جاتے تھے اور گڑگڑا کر یہ دعا فرماتے:
الٰہی (آپ بڑی قدرت والے ہیں، اگر آپ اس آندھی کو عذاب کا ذریعہ نہ بنا کر رحمت کا
ذریعہ بنائیں تو کوئی آپ کو روکنے والا نہیں ہے اس لئے ہم عرض کرتے ہیں کہ) اس آندھی سے
راحت اور آرام بھجوائیے اور اس آندھی سے تکلیف اور مصیبت نہ لائیے۔
اس کی روایت امام شافعی نے کی ہے اور بیہقی نے بھی اس کی روایت دعوات کبیر میں کی ہے۔