اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 212
شقیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ
عنہ ہر پنجشنبہ کو وعظ کیا کرتے تھے، ایک شخص نے کہا: ابوعبدالرحمن! میری آرزو ہے کہ آپ ہم کو ہر دن وعظ
فرمایا کریں، آپ نے فرمایا کہ میں ہر دن اس لئے وعظ کہنا پسند نہیں کرتا کہ تمہیں روزانہ وعظ سے تنگ
کروں، اور میں وعظ کے لئے تمہارا ایسا ہی خیال رکھتا ہوں جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے
اکتانے کے اندیشہ سے ہمارا خیال فرماتے تھے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے بالاتفاق کی ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 70 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.