اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2366
ایاض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ (طاعون سے جو لوگ مرتے ہیں ان کو شہید سمجھنا چاہئے یا
ان کو ان لوگوں کی طرح سمجھنا چاہئے جو اپنے اپنے گھروں میں بستروں پر مرتے ہوں (اس کا فیصلہ
خود اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں) جب اللہ تعالیٰ کے سامنے شہداء اپنا دعویٰ پیش کریں گے کہ طاعون سے مرنے
والے ہم میں سے ہیں یعنی جیسے ہم زخمی ہو کر کفار کے ہاتھوں سے مارے گئے ویسے ہی یہ طاعون سے
مرنے والے بھی جنات کے ہاتھ سے زخمی ہو کر مرے ہیں (اس لئے کہ طاعون کا زخم جنات کی وجہ
سے ہوتا ہے) اور جہاد میں گئے بغیر اپنے اپنے گھروں میں بستروں پر مرنے والی جماعت اللہ تعالیٰ
سے عرض کرے گی کہ یہ طاعون سے مرنے والے ہمارے جیسے گھروں میں بستروں پر مر رہے ہیں
(اس لئے یہ طاعون سے مرنے والے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہیں) اس پر رب عزّوجل ارشاد
فرمائیں گے کہ طاعون سے مرنے والوں کے زخموں کو دیکھو اگر ان کے زخم جہاد فی سبیل اللہ میں شہید
ہونے والوں کے زخم کے مشابہ ہیں تو ان لوگوں کا شمار بھی جہاد میں مارے جانے والوں میں ہوگا اور
یہ انہی کے جیسے سمجھے جائیں گے اور ان کو بھی شہیدوں کا ثواب دیا جائے گا، پھر جب طاعون سے
مرنے والوں کے زخموں کو دیکھا جائے گا تو ان کے زخم بھی شہیدوں کے زخم کی طرح نظر آئیں گے۔
(اس طرح طاعون سے مرنے والے شہید سمجھے جائیں گے اور شہیدوں کے ساتھ ہوں گے۔)
اس حدیث کی روایت امام احمد اور نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 3164 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.