Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2087

(اس باب میں میت کو غسل دینے کا اور کفن پہنانے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں میت کو غسل دینے کا اور کفن پہنانے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2087Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2426
ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین کپڑوں میں کفنایا گیا تھا منجملہ ان تین کپڑوں کے ایک حلہ تھا جو یمن کا تھا، (حلہ سے مراد دو کپڑے ہیں ایک چادر یعنی لفافہ اور دوسرے ازار) اور تیسرا کپڑا قمیص تھا۔ اس کی روایت امام محمد نے کتاب الآثار میں مرسلاً کی ہے اور عبدالرزاق نے بھی اس کی روایت اسی طرح اپنی مصنف میں کی ہے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ان مذکورہ احادیث سے ثابت ہوا کہ مرد کو تین کپڑوں میں کفنانا سنت ہے، جن میں کا ایک کپڑا قمیص ہونا چاہئے اور مذہب حنفی بھی یہی ہے۔12