اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2501
نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما
ایک جنازہ کے ساتھ چلنے کے لئے نکلے اور میں بھی آپ کے ساتھ تھا، حضرت ابن عمر دیکھے کہ جنازہ
کے ساتھ کچھ عورتیں بھی چل رہی ہیں، آپ فوراً ٹھہر گئے، پھر فرمایا ہے کہ ان عورتوں کو جنازہ کے
ساتھ چلنے سے روک دو، اس لئے کہ عورتیں زندہ اور مردہ دونوں کے لئے فتنہ ہیں (جب عورتیں رک
گئیں تو) حضرت ابن عمر چلنا شروع کئے اور جنازہ کے پیچھے پیچھے چلنے لگے، نافع کہتے ہیں، میں نے
عرض کیا: حضرت ارشاد فرمائے، جنازہ کے ساتھ کس طرح چلنا چاہئے، کیا جنازہ کے آگے چلیں یا
پیچھے؟ تو آپ فرمائے کہ کیا تم مجھے نہیں دیکھ رہے ہو کہ میں جنازہ کے پیچھے چل رہا ہوں۔ (اس سے
Commentary and footnotes (1)
Note 1
تم کو سمجھنا چاہئے کہ جنازہ کے پیچھے چلنا ہی افضل ہے۔ اس حدیث کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔