اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2516
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ مسلمانوں کی نابالغ اولاد جو کم عمری میں مر جاتی ہے، جنت میں ایک
پہاڑ ہے جہاں ان نابالغ بچوں کو رکھا جاتا ہے، ان بچوں کی پرورش اور نگرانی حضرت ابراہیم اور
حضرت سارہ علیہما الصلوۃ والسلام فرماتے رہتے ہیں: (قیامت تک وہ بچے ایسا ہی پرورش اور نگرانی
میں رہیں گے، اور جب قیامت قائم ہوگی تو پھر) حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام ان بچوں کو ان
کے ماں باپ کے حوالہ کر دیں گے۔
اس کی روایت حاکم نے مستدرک میں کی ہے اور حاکم نے کہا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور اس
کی سند بخاری اور مسلم کی شرط کے موافق ہے، گو بخاری اور مسلم اپنی صحیح میں اس حدیث کو نہیں بیان
کئے ہیں۔
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) The statement: "In a mountain in Paradise." In Ad-Durr Al-Mukhtar, it is said: "The more correct opinion is that the prophets are not questioned, and the children of the believers are also not questioned."
Note 1
(۱) قوله : في جبل في الجنة وقال في الدر المختار والأصح إن الأنبياء لا يسألون وأطفال المؤمنين.
Note 1
ف: صدر کی حدیث اور اسی قسم کی دوسری حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور مسلمانوں کے نابالغ بچے جو کم سنی میں مر جاتے ہیں، ان سے قبر میں منکر نکیر کا سوال نہیں ہوتا۔ درمختار میں ایسا ہی مذکور ہے۔