اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2548
براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ایک انصاری کے جنازہ کو لئے ہوئے قبرستان میں پہنچے وہاں
جا کر کیا دیکھتے ہیں کہ ابھی قبر تیار نہیں ہوئی ہے (قبر کے تیار ہونے کا انتظار تھا اس لئے) رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قبلہ کی طرف رخ کر کے بیٹھ گئے اور ہم بھی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے
ساتھ حضور کے اطراف) بیٹھ گئے۔ اس کی روایت ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے اور ابن ماجہ
کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ہم بھی حضور کے ساتھ بیٹھے تو اور (اس وقت مجلس پر حضور کے رعب
اور عظمت کی وجہ سے ایسا سکون اور ایسی خاموشی طاری تھی کہ سب بے حس و حرکت بیٹھے ہوئے
تھے۔) ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوئے ہیں۔ (کہ حرکت کرنے سے یہ
اُڑ جائیں گے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3212 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1548 (unverified) 85% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اشعۃ اللمعات میں لکھا ہے کہ اس حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ میت کے ساتھ قبرستان تک جانا اور قبر تیار ہونے تک دفن کے انتظار میں بیٹھنا سنت ہے، اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قبلہ رو ہو کر بیٹھ گئے، مرقات میں طبرانی کے حوالے سے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ بہترین مجلس وہ ہے جس میں قبلہ رو ہو کر بیٹھا جائے۔12 (جیسے زندہ کو کچھ ایذا دی جائے تو وہ متاثر ہوتا ہے اور اس کو تکلیف ہوتی ہے، ایسے ہی مردہ کو اگر ایذا دی جائے تو وہ بھی متاثر ہوتا ہے۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے کی ہے۔12) اور اس کو بھی تکلیف ہوتی ہے اس لئے۔)