Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2175

(اس باب میں مردوں کے دفن کرنے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں مردوں کے دفن کرنے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2175Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2549
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ اگر کسی مردہ کے (اعضاء درست کرنے کے لئے) اس کی ہڈی توڑ دی جائے (تو اس سے اس کو اتنی طرح تکلیف ہوتی ہے) جیسے کسی زندہ کی ہڈی (اس کی زندگی میں) توڑنے سے اس کو تکلیف پہنچتی ہے۔ اس کی روایت امام مالک، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3207 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1616 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1714 (unverified) 75% confidence

Mishkat (candidate) 1714

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ زندہ کو ایذاء پہنچانے سے جیسا گناہ ہوتا ہے ویسے ہی مردہ کو مرنے کے بعد ایذا دینے سے گناہ ہوتا ہے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جیسے کسی آرام دہ کام سے زندہ کو آرام اور لذت ملتی ہے، ایسا ہی کسی مردہ کے ساتھ بھی آرام دہ کام کیا جائے تو مردہ کو آرام اور لذت ملتی ہے اس سے ثابت ہوا کہ جیسے زندگی میں زندہ کی تعظیم کی جاتی ہے، ایسے ہی مرنے کے بعد مردہ کی بھی تعظیم کی جائے، اس لئے کہ اس سے مردہ کو راحت اور لذت ملتی ہے۔ مرقات، اشعۃ اللمعات اور رد المحتار۔12