Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Zakat

Hadith 2231

Opening narrations

In this book

Current reading

Zakat

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2231Volume 1

English

Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Whoever is given wealth by Allah and does not pay its Zakat, his wealth will be made into a bald-headed poisonous male snake with two black spots on its eyes. It will encircle him on the Day of Resurrection, seize him by his jaws—meaning his cheeks—and say: 'I am your wealth, I am your treasure.' Then he recited: And let not those who hoard what Allah has given them of His bounty think that it is better for them. Rather, it is worse for them. Their necks will be encircled by what they hoarded on the Day of Resurrection."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٣١ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَلَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهُ مُثْلَ لَهُ مَالُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ، لَهُ زَبِيبَتَانِ يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِلِهْزِمَتَيْهِ - يَعْنِي شِدْقَيْهِ - ثُمَّ يَقُوْلُ : أَنَا مَالُكَ، أَنَا كَنْزُكَ، ثُمَّ تَلَا: ﴿وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُوْنَ (آل عمران: ۱۸۰) الْآيَةَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2607
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جس شخص کو مال عطا کیا اور اس نے اس مال کی زکات ادا نہیں کی تو قیامت کے دن اس کا مال اس کے لئے گنجا سانپ بنا دیا جائے گا (معمر ہونے اور زیادہ زہریلا ہونے کی وجہ سے سانپ گنجا رہے گا) اور اس کی آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہوں گے۔ (اس قسم کا سانپ بھی بہت زہریلا ہوتا ہے) اور یہ سانپ قیامت کے دن طوق کی طرح اس شخص کی گردن میں ڈال دیا جائے گا اور یہ سانپ اس شخص کی دونوں باچھیں پکڑ کر اس کو کاٹے گا، اور کہے گا کہ میں تیرا (وہ) مال ہوں، میں تیرا (وہ) خزانہ ہوں (جس پر تو نے زکات نہ دے کر مجھ سے بھلائی کی امید رکھی تھی، لیکن چونکہ تو نے میرا حق ادا نہ کیا یعنی زکات نہ دی، اس لئے تجھے یہ سزا مل رہی ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس کی تائید میں) یہ آیت تلاوت فرمائی: ”وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ“۔ (پ:4،ع:18، سورہ آل عمران، آیت نمبر:180) اور ہرگز خیال نہ کریں ایسے لوگ جو (ضروری موقعوں) پر ایسی چیز کے خرچ کرنے میں بخل کرتے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کو دی ہے کہ یہ بات ان کے لئے کچھ اچھی ہوگی، ہرگز نہیں! بلکہ یہ بات ان کی بہت ہی بری ہے کیونکہ انجام اس بخل کا یہ ہوگا کہ وہ لوگ قیامت کے روز طوق پہنا دئے جائیں گے، اس مال کا سانپ بنا کر جس میں انھوں نے بخل کیا تھا۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1403 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.