اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2667
زینب رضی اللہ عنہا جو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی ہیں ان سے
روایت ہے وہ فرماتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے سامنے خطبہ دیا اور فرمایا اے
عورتو تم اپنے مال کی زکات نکالا کرو چہ کہ وہ تمہارے زیورات ہی میں سے ہو۔ کیونکہ تم میں سے
قیامت کے دن اکثر (مال کی محبت میں زکات نہ ادا کرنے کی وجہ سے) دوزخی ہوں گے۔ اس کی
روایت ترمذی نے کی ہے اور یہ کہنے لگا ہے کہ اس حدیث کے راوی ثقہ ہیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 635 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ اکثر عورتیں زیورات کی زکات نہ دینے کی وجہ سے دوزخی ہوں گی۔ ظاہر ہے کہ اس قسم کی وعید اسی وقت ہوتی ہے جبکہ کوئی فرض حکم چھوٹ گیا ہو، تو اس حدیث شریف میں زیورات کی زکات نہ دینے پر جو وعید مذکور ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ زیورات پر بھی زکات فرض ہے اور یہی مذہب حنفی ہے۔12