اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2710
زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی (حاجتمند ہواور وہ سوال سے بچنے کے لئے) اپنی
رسی اپنے ہاتھ میں لے اور (جنگل سے) جلانے کی لکڑی کا گٹھا اپنی پیٹھ پر لائے اور اس کو بیچ
دے اور اس (معاش) کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اس کی آبرو کو برقرار رکھیں (اور اس کو سوال کی ذلت
سے بچالیں) تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے بھیک مانگتا پھرے، خواہ لوگ اسے دیں یا نہ
دیں۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1471 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ سائل کو لوگ دیں یا نہ دیں دونوں صورتیں اس کے لئے بہتر نہیں، سائل کو لوگ اگر دیدیں تو یہ اس لئے بہتر نہیں کہ وہ ان کا احسان مند ہوگا اور اس کو مانگنے کی عادت ہوجائیگی اور اگر سائل کو لوگ نہ دیں تو یہ چیز اس کے لئے اس وجہ سے بہتر نہیں کہ اس نے سوال کر کے خود کو ذلیل کیا، اور سوال کے باوجود اس کو کچھ ملا بھی نہیں۔ (یہ اشعۃ اللمعات سے ماخوذ ہے)12