Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2376

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2376Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2783
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ بہترین صدقہ زیادہ دودھ دینے والی اونٹنی ہے جو کسی کو مستعار دی جائے (تاکہ وہ اس کے دودھ سے فائدہ حاصل کرنے کے بعد اس کو واپس کر دے۔ یا بہترین صدقہ) وہ زیادہ دودھ دینے والی بکری ہے جو کسی کو مستعار دی جائے کہ وہ صبح کو برتن بھر دودھ دیتی ہو، اور شام کو بھی برتن بھر دودھ۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1019 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2629 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Given as a gift.

(1) The statement: “Given as a gift.” In Al-Bada’i: “If one gives a milking sheep, camel, or cow as a gift and says: ‘This sheep is a gift for you,’ or ‘This camel,’ or ‘This cow,’ it is considered a loan, and it is permissible for the recipient to benefit from its milk. Even though milk is a physical substance, it is considered a benefit by custom and practice, so it is treated as a benefit, as if he has permitted him to drink the milk. Thus, it is permissible for him to benefit from its milk.”

Note 1

قوله

(۱) قوله: منحة: وقال في البدائع: ولو منحه شاة حلوبًا أو ناقة حلوبًا أو بقرة حلوبا، وقال: هذه الشاة لك منحة، أو هذه الناقة، أو هذه البقرة كان عارية، وجاز له الانتفاع بلبنها؛ لأن اللبن وإن كان عينا حقيقة فهو معدود من المنافع عرفا وعادةً، فأعطى له حكم المنفعة، كأنه أباح له شرب اللبن، فيجوز له الانتفاع بلبنها.

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں ”مِنْحَةٌ“ کا لفظ مذکور ہے اور ”مِنْحَةٌ“ عطیہ کو کہتے ہیں اور یہ عموماً اونٹ، گائے اور بکری میں ہوا کرتا تھا۔ عرب میں یہ معمول تھا کہ صاحب ثروت جس کو اللہ تعالیٰ توفیق دے، وہ دودھ والی اونٹنی، گائے یا بکری، کسی محتاج کو مستعار دیتا تاکہ وہ دودھ استعمال کرنے کے بعد مالک کو پھر واپس کر دے، اس کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بہت پسند فرمایا اور اس کی تعریف کی ہے۔ (مرقات، اشعۃ اللمعات)۔